کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے4افراد جان بحق دیگر حادثات میں8چل بسے

کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے4افراد جان بحق دیگر حادثات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ جتوئی ‘ بستی اللہ بخش ‘ چوک مہر پور ‘ چوک میتلا ‘ چوک پرمٹ ‘ ڈہرکی ‘ لودھراں ( خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان ) کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر حادثات میں 2خواتین سمیت 8افرا د زندگی کی بازی ہار گئے اس حوالے سے ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق این ایل سی بائی پاس کے قریب شبنم بی بی سڑک پار کر رہی تھی کہ اسے موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس سے شبنم بی بی موقع پر ہی جاں بحق (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہوگئی موٹرسائیکل سوار موقع سیفرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔جتوئی سے نامہ نگا رکے مطابق قومی شاہراہ حمزے والی میں حادثے میں موٹر سائیکل سوار حافظ مرسلین اپنے بیوی بچوں کو لیکر علی پور سے شہر سلطان گھر جارہے تھے حمزہ والی پہنچے تو سامنے آنے والی کار سے ٹکراتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہونے پر حافظ مرسلین کی بیوی اور چھ سالہ بیٹی موقع پر جان بحقِ ہوگئے جبکہ حافظ حافظ مرسلین اور اس کا بارہ سالہ بیٹا فضل الرحمان کو شدید زخمی ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا بارہ سالہ فضل الرحمان زخمیوں کی تاب نہ لیتے ہوئے مظفرگڑھ پہنچے پر جان بحق ہوگیا اور حافظ مرسلین ملتان پہنچنے پر اللہ کو پیارے ہوگئے اسطرح چاروں حافظ مرسلین اور اس کی بیوی چھ سالہ بیٹی اور بارہ سالہ بیٹا اللہ کو پیارے ہوگئے جن کا تعلق تحصیل جتوئی تھانہ شہرسلطان کے رہائشی تھے شہر سلطان چاروں کی میت پہنچنے پر شہر میں کہرام مچ گیا مرحومین کا نماز جنازہ ہائی اسکول شہر سلطان میں علامہ محمد زکریا نے پڑھایا نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جس میں سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں محبوب ، ایکسئین واپڈا ملک خالد، سابق چیئرمین سید اظہر حسین شاہ ، رانا رحمت اللہ خان، صدر بار سید ذاکر حسین شاہ ، سابق جنرل سیکٹری بار رانا محمد ارشد یوسف ، سید علی حیدر ایڈووکیٹ ، رانا صلاح الدین کونسلر ، رانا آفتاب ، محمد حنیف رحمانی، راو عاطف علی خان ، سہیل اختر غوری، رانا ذوالفقار علی ، رانا محمد کاشف ، رانا محمد اسرار موجود تھے چوک مہر پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹاٹے پور کا رہائشی محمد سلیم اپنی بیوی،بہن اور بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پہ سوار اپنے رشتہ داروں کی شادی پہ پل ڈی سی جارہاتھا کہ مونڈکا کے قریب خانگڑھ روڈ پہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں آگے بیٹھا 8 سالہ بچہ ادریس سرپہ چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پہ ہی جان بحق ہوگیا جبکہ پیچھے بیٹھے تینوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پہ نزدیکی پرائیویٹ ہسپتال پہنچادیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے چوک میتلا سے نامہ نگار کے مطابق ملتان وہاڑی رورڈ نزد ٹبہ سلطان پور کار اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں حنیفہ بی بی دختر اللہ ڈیوایا عمر آٹھ سال موقع پر جاں بحق ہو گئی اور حافیہ بی بی زوجہ صادق یاسین ولد حاجی محمد انم بی بی دختر ظہور احمد شدید زخمی ہو گئے امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال ٹبہ سلطان پور منتقل کر دیا جہاں حالت نازک ہو نے پر زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا وہاڑی ملتان رورڈ چوک میتلا چیک پوسٹ کے قریب آئل ٹینکر نمبری 1560پشاور اور ٹریکٹر نمبر 1189gaeکی آپس میں حادثہ ہوا آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی محمد اکرم نیو سبزی منڈی ملتان کا رائشی موقع پر جاں بحق ہو گیا اور عرفان ولد محمد رمضان مظفر گڑھ کارہائشی شدید زخمی ہو گیا امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا اور آگ پر قابو پا لیا تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی پولیس نے موقع پر پر پہنچ کر حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی بائی پاس منگریوپمپ کے مقام پرتیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کوٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں 16سالہ نوجوان ارشد سولنگی جاں بحق ہوگیا اورایک افرادوحید سولنگی شدیدزخمی ہوگیا جبکہ ایک اورروڈ حادثہ میں انڈر بائی پاس کے مقام پردوموٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجہ میں 3سالہ معصوم بچی آیت خاتوں موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جبکہ غلام حیدراوربلاول زخمی ہوگئے جنیہں نازک حالت میں سکھرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے ٹرک ڈرائیورکوگرفتارکرکے ٹرک کواپنی تحویل میں لے لیا ہیجاں بحق ہونے والوں کا مقامی ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئیں۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لو د ہر ا ں خا نیو ا ل ہا ئی وے رو ڈ پر تیز ر فتا ر ٹر ک کی ز د میں آ کر مو ٹر سا ئیکل سو ار دو ا فر ا د جا ں بحق ر یسکیو ذ را ئع کے مطا بق پل محمو د کے قر یب تیز ر فتا ر ٹر ک کی ز د میں آ کر ا للہ ڈ تہ پنتا لیس سا لہ اور ا یک شخص مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے ا طلا ع ملنے پر ر یسکیو 1122اور مقا می پو لیس مو قع پر پہنچ گئی۔
حادثات