پشاور ،چور دن دیہاڑے میڈیسن شاپ سے ہزاروں روپے اڑا لے گئے

پشاور ،چور دن دیہاڑے میڈیسن شاپ سے ہزاروں روپے اڑا لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائمز رپورٹر) پشاور کے معروف بازار محمد علی جوہر روڈ پر دن دیہاڑے چوری کی واردات چور دکان سے ہزاروں روپے اڑا لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق شہر کے معروف تجارتی مرکز محمد علی جوہر روڈ پر گذشتہ روز علی الصبح 9 بجے کے قریب پاک میڈیسن کمپنی سے چور ہزاروں روپے اڑا کر رفو چکر ہوگئے دکان کے مالک منظور احمد اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معمول کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب دکان کھولی اور قریب ہی پانی کے نلکے سے کولر بھر نے گیا اس دوران میرے پاس پنجابی بولنے والا ایک شخص مجھ سے کوئی ایڈریس پوچھنے لگا میں نے کہا کہ آؤ دکان پر تمہیں ایڈریس سمجھا تاہوں جب میں دکان کی طرف آگے بڑھا یہ شخص پیچھے سے غائب اور میری دکان سے ایک شخص نکلتا ہوا قصہ خوانی کی طرف بھاگ رہا تھا میں سمجھا کوئی میڈیسن چرا کر لے گیا میں بھی اس شخص کے پیچھے دوڑا لیکن میرا پاؤں پھسل گیا اور گر پڑا جس سے مجھے چھوٹ بھی لگی اس دوران وہ شخص دوسرے 2 ساتھیوں سمیت بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جب میں نے دکان میں پیسوں کا غلہ چیک کیا تو غلے سے 51 ہزار روپے اڑا لئے گئے تھے منظور احمد اعوان اور ان کے بھائی اشتیاق احمد اعوان نے کہا کہ پولیس نے تو مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے اس طرح چوری کی وارداتوں سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے اور عمر بھر کی کمائی چور پلک جھپک میں اڑا تے رہینگے ،انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ چوروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور مال مسروقہ برآمد کی جائے