ٹی ایم اے میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے ،قاضی واجد الحق

ٹی ایم اے میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے ،قاضی واجد الحق

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلعی کونسلر قاضی واجد الحق نے کہا کہ ہے ٹی ایم اے نوشہر ہ کے ٹیکس برانچ کے اسسٹنٹ ٹی او آر کرپشن، لوٹ مار کا بے تاج بادشاہ بن گیا ہے اور مال مویشی منڈی رشکئی میں ٹھیکیدار سے کروڑوں روپے کا سالانہ بھتہ وصول کرکے ٹھیکیدار کو بے لگام چھوڑ رکھا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اخباری بیان دیتے ہوئے کیا قاضی واجد الحق نے کہا کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں ایماندار فرض شناس افسران کی کمی نہیں لیکن ایک مخصوص طبقے نے اپنے چہیتوں کو نوازنے کا بہانا ڈھونڈ کر ٹی ایم اے نوشہرہ کے ٹیکس برانچ میں لوٹ مار اور کرپشن کا بے تاج بادشاہ اسسٹنٹ ٹی او آر بابر خان کو تعینات کردیا ہے جو کہ کرپشن فری پاکستان کے نعرے اور تحریک انصاف کے منشور کے سراسر منافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر بلدیات اور وزیردفاع سے مطالبہ کرتے ہیں وہ نوشہرہ ٹی ایم اے کے ٹیکس برانچ کے کرپٹ اسسٹنٹ ٹی او آر بابر خان کو نوشہرہ بدر کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر