ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف واقعات میں دلہن سمیت آٹھ افراد زخمی
صوابی (بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف واقعات میں دلہن سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سوڈھیر کے قریب چھوٹا لاہور سے آنے والی بارات کی کار اُلٹ جانے سے دلہن اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ روید شاہ کی بارات چھوٹا لاہور کی جانب سے جا رہی تھی دریں اثناء صوابی مر دان روڈ پر دو رکشے آپس میں ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا #