ڈیرہ ،منشیات برآمد ،ملزم گرفتار

ڈیرہ ،منشیات برآمد ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ایچ او سٹی محمدجاوید مروت نے امامیہ گیٹ پر کامیاب کاروائی کے دوران پیدل جانے والے ملزم کی تلاشی کے دوران ہزاروں روپے مالیت کی 4کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پر اے ایس پی (سٹی)ناصرمحمود کی نگرانی میں سٹی پولیس نے ایس ایچ او محمدجاوید مروت کی قیادت میں تھانہ سٹی کی حدود میں امامیہ گیٹ پر ایک پیدل جانے والے شخص کو مشکوک دیکھ کر روکا جس نے ہاتھ میں پلاسٹک بیگ اٹھارکھاتھاجس کی تلاشی کے دوران5پیکٹ چرس نکلی جس کا وزن4کلو تھا۔ ملزم نے پولیس کو اپنا نام عبدالواجد درانی ولد عبدالقاہرسکنہ کوئٹہ بتایا۔ پولیس نے گرفتارمنشیات فروش کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا۔