نوجوان نسل قومی عظیم سرمایہ ہے ،مولانا قاسم

نوجوان نسل قومی عظیم سرمایہ ہے ،مولانا قاسم

  



رستم(تحصیل رپورٹر) دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں جمعیت طلباء اسلام کے زیرنگرانی تربیتی کنونشن سے خطاب کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم ، جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی کنو نیئر رحمت شہزاد اورضلعی سیکرٹری جنرل مولاناامانت شاہ حقانی نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا عظیم سرمایہ ہے اور انکی تربیت کیلئے ہمارے اکابر نے جے ٹی آئی کی جماعت تشکیل کی ہے، جے ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جومُلاَّ اور مسٹرکی تفریق کوختم کرنے کیلئے میدان عمل میں ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیت طلباء اسلام اکابرکی بنائی ہوئی جماعت ہے جوشخص اس میں اختلاف پیداکریگاوہ شخص ناکام رہیگا، جے ٹی آئی دارلعلوم یونٹ کے جنرل سیکرٹری فواداحمد نے سٹیج نظامت کے فرائض انجام دیئے اس تربیتی کنونشن میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور تخت بھائی کالج کے طلباء نے شرکت کی، مولانامحمدقاسم صاحب نے جے ٹی آئی دارالعلوم شیرگڑھ یونٹ کاشکریہ اداکیا اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر خراج تحسین بھی پیش کیا بعد ازاں جے ٹی آئی کے صدرضیاء الرحمن وزیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔

Back t

مزید : پشاورصفحہ آخر