ٹانک ،ترقیاتی منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس
ٹانک(نمائندہ خصوصی)عثمان زمان ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختون خواہ پشاور نے بختاور آباد مین نکاسی آب کے نالے کی تعمیر پر غیرمعیاری میٹریل استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ اور عبدالحیٰ خان بابڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایت جاری کر دیں ۔ عبدالحیٰ خان بابڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ہمراہ ایکسن پبلک ہیلتھ و دیگر عملہ محکمہ پبلک ہیلتھ بختاور آباد نالے کا معائنہ کیا ایکسن پبلک ہیلتھ نے اہل علاقہ کی موجود گی میں متعلقہ ٹھکیدار کو ہدایت کی کہ نکاسی نالہ سکیم بختاور آباد کو دوبارہ نئے سرے سے معیاری میٹریل سے تیار کیا جائے سابقہ میٹریل کو ہٹایا جائے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اہل علاقہ کے مشران / اکابرین پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی کام کے معیار نگرانی کرئے گی اے ڈی عبدالحی خان بابڑ کا کہنا تھا کہ عثمان زمان ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت کی روشنی میں کام کے معیارکو یقینی بنایا جائیگا۔