ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا ،فیصل گنڈہ پور

ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا ،فیصل گنڈہ پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پی ٹی آئی ڈیرہ سٹی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جن منصوبوں کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے ان تمام کو بروقت پورا کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ 2017 -18 کی اے ڈی پی میں ضلع کیلئے ایک سو ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے دس ملین روپے ریلیز کر دیے گئے ہیں اسی طرح سٹی میں سیوریج سسٹم کے ایک منصوبہ کے لئے تین سو ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے 18 ملین روپے ریلیز ہوچکے ہیں باقی رقم بھی جلد ریلیز کردی جائے گی فراہمی آب ۔ گندی کے خاتمے اور سیوریج کے ایک اور منصوبے کیلئے 82 ملین روپے میں سے ساٹھ ملین روپے ریلیز ہوچکے ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے شہر میں شمسی توانائی سے سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کے 400 منصوبوں کے لیے 94 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے جس میں گیارہ ملین روپے کی رقم ریلیز کی جا چکی ہے متعدد فراہمی آپ کے منصوبوں کی بحالی اور سینٹیشن کی مد میں 295 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا جاچکا ہے جس کے 200 ملین روپے کی رقم ریلیز ہو گئی ہے اس پر کام جاری ہے بقایا رقم بھی جلد ریلیز کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ انتخابات اور نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کی وجہ سے معاملات میں سستی آنا فطرتی عمل ہے تاہم آنے والے دنوں میں فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی اور ترقیاتی کام نہ صرف تیز ہوں گے بلکہ ان کے معیار کو بھی بہترین بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔