اغیار کی چالوں کو ناکام بنائے بغیر ترقی کا خواب سرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے ، قبلہ آیاز
پشاور(سٹاف رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے خلاف اغیار کی چالوں کو ناکام بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی ذمہ دار مسلمانوں حکمرانوں پر بھی عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کی طرف ان مظالم پر خاموشی اختیار کی گئی ہے ۔ وہ گذشہ روز خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام سردار دو جہاں آقانامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں ہفتہ وحدت کے تقریب سے خطاب کررہے تھے ان موقع پر پشاو ر میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی ، خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس فاموری ، ڈاکٹر مراد علی تورو، پروفیسر معصوم عابدی، علامہ محمد شعیب ، علامہ جواد ہادی اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر قبلہ آیاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صدی مسلمانوں کے لئے بہت بھاری ثابت ہوئی جس میں فلطسین ،شام ،کشمیر ، افغانستان و پاکستان کے مسلمانوں پر بہت مظالم ڈھائے گئے اور اگر مسلمان رہنماؤں کی جانب سے اسی طرح بے حسی کا سلسلہ جاری رہا تو پھر آنے والی صدی اس بھی زیادہ بھیا نگ ہو گی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے امت مسلمہ کی حالت بدلنے کے لئے تمام مسالک و ممالک کے اکابرین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر نئی نسل کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے منصوبہ کریں تاکہ اغیار کے شیطانی چالوں کو ناکام بنایا جاسکے تقریب سے ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کے مسلمانوں کی پشتی بانی کا فریضہ پوری شد و مد سے انجام دیتا رہے گااور کشمیر ، فلسطین ، شام اور افغانستان کے مظلوموں کی داد رستی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔