فاٹا ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فری ریکٹس ،ربڑ اور کیٹس فراہم
لنڈ ی کو تل (بیورورپورٹ ) ابصار ویلفیر فاونڈیشن نے فاٹا ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فری ریکٹس ،ربڑ اور کیٹس فراہم کئے، فاٹا ٹیبل ٹینس ٹیم کے نیشنل کھلاڑیوں نے ابصار ویلفیرفاونڈیشن اور خیبر پختوا کے بین الاقوامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ابصار علی کا شکریہ ادا کیا۔ فری ریکٹس اور کیٹس فراہم کرنے سے قبائلی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے: نصیب شاہ شینواری، حیات نذیر شینواری اور سجاد علی گزشتہ روز ابصار ویلفیر فاونڈیشن کے چیف ایگزیکیٹیو، ٹیبل ٹینس کے بین الاقوامی کھلاڑی ،پاکستان میں سپورٹس ایمبیسیڈر ،اور Yinheکمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ابصار علی اور شرجیل خٹک نے لنڈیکوتل کا دورہ کیا جہاں وہ فاٹا ٹیبل ٹینس اکیڈیمی میں لنڈیکوتل کے کھلاڑیوں سے ملے ۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہو ا جہاں ابصارعلی اور شرجیل خٹک نے قبائلی کھلاڑیوں کو فری ٹیبل ٹینس ریکٹس، اور کیٹس فراہم کئے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹیبل ٹینس کے قومی کھلاڑی سجاد علی شینواری اور فاٹا ٹیبل ٹینس ٹیم کے سینیر کوچز نصیب شاہ شینوار ی اور حیات نذیر شینوای نے ابصار ویلفیر فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے قبائلی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر ابصار علی نے کہا کہ قبائلی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے لئے جلد پشاور میں ایک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گاجہاں قبائلی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی مکمل کوچنگ کی جائے گی تاکہ وہ نیشنل اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لے سکے۔