شیر گڑھ،جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم

شیر گڑھ،جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم

  



شیرگڑھ( نامہ نگار) ڈی پی او مردان سجاد خان کی ہدایات کی روشنی میں لوند خوڑ پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں گذشتہ روز ایک چھاپے کے دوران قتل،اقدام قتل میں مطلوب دو بھائی ملزمان گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دئیے تفصیلات کے مطا بق گزرشتہ رمضان المبارک کے مہینے میں دو نا مزد ملزمان حسن اور حسین پسران امین خان سکنہ ما صل مشین نے گلشن آباد کے رہا ئشی عاصم خان ولد مومن خان قتل کیا تھا اوردونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے لوند خوڑ پولیس نے ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان بھائیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیئے مقتول کے والد مومن خان اور لوند خوڑ کے سماجی حلقوں نے لو ند خوڑ پولیس کو اس کامیاب کا رروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر