رستم،شکار کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی

رستم،شکار کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی

  



رستم (نمائندہ پاکستان) شکار کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ۔ واقعات کے مطابق نہار ولد مشال سکنہ کمر گئی رستم نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی بخت شاد اپنے دیگر ساتھیوں گل وہاب ، فضل اکبر اور بختیار علی سمیت شکار پر گیا تھا کہ اسی دوران پرندہ چھپ کر بیٹھ گیا گل وہاب نے پرندہ پر فائرنگ کرتے ہوئے گولی میرے بھائی بخت شادولد مشال سکنہ کوترپان کے چہرے پر لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جیسے زخمی حالت میں مردان ہسپتال اور وہاں سے پشاور منتقل کردیا گیا ۔ پولیس تھانہ رستم نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جس سے مزید انکشافات کی توقع کی جاتی ہے

B

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...