وحدت اساتذہ کے زیر اہتمام دو روزہ تعلیمی کانفرنس 29اور 30نومبر کو پشاور میں منعقد ہو گی

وحدت اساتذہ کے زیر اہتمام دو روزہ تعلیمی کانفرنس 29اور 30نومبر کو پشاور میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)وحدت اساتذہ کے زیر اہتمام دو روزہ تعلیمی کانفرنس 29اور 30نومبر کو پشاور میں منعقد ہو گی ۔ کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کرینگے ۔ اس سلسلے میں وحدت اساتذہ کی ضلعی مجلس عاملہ اور اہم اراکین کا اجلاس زیر صدارت منیب الرحمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سراج الدین اور خافظ مومن خان نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں 29اور 30نومبر کو وحدت اساتذہ کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ دو روزہ تعلیمی کانفرنس کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ پرنسپل حاجی رحم دین کی نگرانی میں پرنسپل ، ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اسی طرح دینی مدارس کے اساتذہ پرائیوٹ سکولز کے پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ یونیورسٹی کالج اساتذہ اور ریٹائرڈ اساتذہ سے بھی ملاقاتیں کی جائینگے ۔ کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے علاوہ ماہرین تعلیم بھی خطاب کرینگے ۔