پانی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ سولر لائٹس نصب کرینگے ، ساجد خان مہمند

پانی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ سولر لائٹس نصب کرینگے ، ساجد خان مہمند

  



مہمند ( نمائندہ پاکستان) مہمند، مشہور تجارتی مرکز میاں منڈی بازار سمیت ضلع کے تمام بازاروں میں نعکاس آب نظام اور پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ سولر لائٹس نصب کرینگے۔ آنے والے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں میرٹ کی بنیاد پر منصوبے شامل کرینگے۔ ممبر قومی اسمبلی ساجد خان کا میاں منڈی بازار میں تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے پارٹی کاکنوں کے ہمراہ معروف تجارتی مرکز میاں منڈی بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کارکن گل زمین کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس سے ایم این اے ساجد خان ، پارٹی رہنماؤں تاجبر خان، جاوید خان اور گل زمین نے خطاب کیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر فاروق افضل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے ساجد خان مہمند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کے تمام بازاروں کے دکانداروں کے مسائل کا اُن کے ساتھ احساس ہے۔ آنے والے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں میاں منڈی سمیت تمام بزاروں میں بہتر نکاس آب نظام، پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے اور سولر لائٹس نصب کیئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ضلعے میں میرٹ اور اجتماعی منصوبوں پر کام کیا جائیگا۔ عوامی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات دیئے جائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...