ڈیرہ ،ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

ڈیرہ ،ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)4مسلح ملزمان کی ماہڑہ اڈاپرکھاد کی دکان میں ڈکیتی کی واردات‘مالک سے 60ہزارروپے نقد اور2موبائل فون چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں ماہڑہ اڈاپرکھاد کی دکان میں مالک نذرمحمداسترانہ ولد عطاء محمدسکنہ منگل موجودتھا کہ 4مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اوردکان مالک سے 60ہزارروپے نقد اور2موبائل چھین لیے اورموقع سے فرارہوگئے ۔پروآپولیس نے نذر محمداسترانہ کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم 4مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

Bac

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...