ضلع خیبر ،جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں پروقار تقریب
ضلع خیبر( بیورورپورٹ)جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ ضمیر کلی خیبر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں کثیر تعداد میں طلباء اور والدین نے شرکت کی،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نے یتیم طلباء میں سردی کے یونیفارم کے ساتھ ساتھ انعامات بھی تقسیم کئے گورنمنٹ پر ائمری سکول شاہ ضمیر کلی خیبر میں جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقے کے معززین اور طلباء نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ،تقریب میں طلباء نے قراٗت،نعت خوانی،قصیدہ بردہ شریف اور تقاریر پیش کئے، تقریب مہمان کی خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران تھے جس نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ رسول اللہ ﷺکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم کو ہر کام میں رسول اللہ ﷺکی سنت کی پیروی کر نی چاہیئے انہوں کہا کہ دنیا واخرت کی کامیابی حضور ﷺکی تعلیمات پر عمل پیر اہو نے میں ہیں اور یہی ہماری حقیقی کامیابی ہے انہوں نے سکول کے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی پاک ﷺنے بھی علم حاصل کر نے کی تلقین کی تھی اور سکول کے اساتذہ کے کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دلی لگن اور کوششوں کی وجہ سے طلباء نے بہتر پر فارمنس پیش کیا،آخر میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمدعمران نے یتیم طلباء میں سردی کے یونیفارم شوز،سویٹر اور مفلر وغیرہ کے ساتھ ساتھ انعامات بھی تقسیم کئے سکول کے ہیڈ ٹیچر امین الحق آفریدی نے اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کے تعلیم دوست پالیسی کو بہت سراہا اور غریبوں اور یتیموں کی مدد کر نے پر انک کادلی شکریہ بھی ادا کیا۔