ہستم خا ن آفریدی کی یا د میں ایک تعز یتی ریفر نس کا انعقاد

ہستم خا ن آفریدی کی یا د میں ایک تعز یتی ریفر نس کا انعقاد

  



لنڈ ی کو تل (بیورورپورٹ )لنڈی کو تل کے علا قہ سلطا ن خیل میں وا قع ایک نجی سکو ل میں سا بق اسسٹنٹ ایجنسی ایجو کیشن آفیسر اور ملگر ی استاذان فا ٹا کے صدر مر حوم ہستم خا ن آفریدی کی یا د میں ایک تعز یتی ریفر نس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سر کا ری و پرا ئیو یٹ سکو لو ں کے اسا تذہ و پر نسلز ،سیا سی جما عیو ں کے کار کنوں،علا قا ئی مشرا ن اور طلبا ء سمیت کثیر تعداد میں عا م لو گو ں نے شر کت کی مر حو م ہستم خا ن آفریدی کے بھا ئی اقبا ل آفریدی نے تعز یتی ر یفر نس میں شا مل مہما نو ں کو خوش آمد ید کہا اور ا پنے مر حوم بھا ئی کی نجی زند گی پر رو شی ڈا لی تعز یتی ریفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے ممتاز سما جی شخصیت ملک در یا خا ن ،اقبا ل خیبر وال ،صحا فی خلیل جبرا ن،اے این پی کے سیدا جا ن ،جما عت اسلا می ضلع خیبر کے جنر ل سیکر ٹری مرا د حسین آفریدی،ملگر ی استا ذا ن کے رہنما ء نو شا د ،سینئر ٹیچرز بہادر خا ن اور غفار خا ن نے مر حوم ہستم خا ن کی پیشہ ورا نہ ،سیا سی اور نجی کے تما م پہلو ؤ ں کو ا جا گر کر تے ہو ئے کہا کہ مو صو ف ایک محب وطن، قا بل ،ایماندار، ا صو ل پسند ،نڈر اور فر ض شنا س ا فیسر تھے وہ ز ما نہ طا لب علمی میں بھی قو می جذ بے سے سر شار تھے اور مر حوم نے لنڈی کو تل میں پختو ن ایس ایف کی بنیاد ر کھی تھی انہو ں نے کہا کہ ہستم خا ن مر حوم نے اہلیا ن خیبر میں سیا سی شعور ا جا گر کر نے کے لیے ایک طو یل جد جہد کی اور محروم طبقا ت کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے پر امن طر یقے سے لڑ نے کی ہمت دی آخر میں ریفر نس میں مو جو د لو گو ں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلنددرجا ت کے لیے خصوصی دعا کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر