شبقدر ، والدین اور اساتذہ کونسل کے انتخابات مکمل ،نوید خان مہمند چیرمینمنتخب

شبقدر ، والدین اور اساتذہ کونسل کے انتخابات مکمل ،نوید خان مہمند چیرمینمنتخب

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ ہائی سکول حلیم زئی شبقدر والدین اور اساتذہ کونسل کے انتخابات مکمل ،نوید خان مہمند چیرمین سکول ہیڈ ماسٹر محبوب علی شاہ سیکرٹری منتخب ،خانزیب خان کونسل کے ناظم عادل خان کونسلر مقرر،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول حلیم زئی شبقدر میں 24نومبر بروز ہفتہ والدین اور اساتذہ کونسل کے نئے کابینہ کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے مطابق حلیم زئی کے رہائشی نوید خان مہمند چیر مین سکول ہیڈ ماسٹر محبوب علی شاہ سیکرٹری منتخب کر لیے گئے جبکہ خانزیب خان کونسل کے ناظم عادل خان کونسلر ،الیاس خان ،فرید خان،جہانزیب خان ممبر مقرر کیے گئے انتخابات کے موقع پر سکول طلباء کے والدین نے بھر پور شرکت کی گورنمنٹ ہائی سکول حلیم زئی کا نیا کابینہ تین سال کے لیے منتخب کیا گیا جس کا مقصد سکول کے لیے مختص فنڈ کو سکول اساتذہ اور والدین کے باہمی مشاورت سے سکول پر ہی خرچ ہوگا جس سے اساتذہ کرام اور طلباء کو سہولیات فراہم ہو گی نئے کا بینہ نے عہد کیا کہ گورنمنٹ جو فنڈ سکول کی ترقی لیے دیگا ہم اس کو ایمانداری سے سکول میں سہولیات فراہم کر نے پر خرچ کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...