اقراء سکولز فاؤنڈیشن کراچی کے وفد کا مولانا سمیع الحق مرحوم کی وفات پر دارالعلوم حقانیہ کا دورہ

اقراء سکولز فاؤنڈیشن کراچی کے وفد کا مولانا سمیع الحق مرحوم کی وفات پر ...

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) اقراء سکولز فاؤنڈیشن کراچی کے وفد کا مولانا سمیع الحق مرحوم کی وفات پر دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا تعزیتی دورہ وفد نے مولانا سمیع الحق مرحوم کے بھائی مہتمم جامعہ دارلعلوم حقانیہ مولانا انورالحق سے مرحوم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی معرفت کیلئے فاتحہ خوانی کی اقراء سکولز فاؤنڈیشن کے وفد میں اقراء سکولز فاؤنڈیشن کے صدر جمیل رحمانی ، نائب صدر مولانا عنایت الرحمن، جنرل سیکرٹری قاری سعیدالحق اور عقیل احمد شامل تھے وفد کچھ دیر دارالعلوم حقانیہ میں انورالحق کے ساتھ موجود رہا اور مولانا سمیع الحق مرحوم کی مذہبی ،سیاسی، علمی اور ادبی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق مرحوم ایک جید عالم دین تھے انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں اسلام کی سربلندی ، شرعی نظام کی نفاذ، پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر بقائے پاکستان اور دفاع پاکستان سمیت ملک کی سا لمیت، ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھی اور مرحوم کے یہی بیش بہا خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے بعدازاں وفد نے مرحوم کی قبرپر مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اقراء سکولز فاؤنڈیشن کی اکوڑہ برانچ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور اس کے تعلیمی وتربیتی معیار کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...