شیر گڑھ ،ا ے این پی کا پی کے 48 سے ممبر سازی مہم کا آغاز
شیرگڑھ(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان نے پی کے 48سے ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا ممبر سازی مہم کے حوالے سے گذشتہ روز یونین کونسل میاں عیسیٰ میں سابق صوبائی وزیربابو محمد اکرم خان کے حجرے میں 9یونین کونسلوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مہمان خسوصی عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے الیکشن کمیشن کے چیر مین حاجی احمد بہادر تھے اجلاس میں سابق امیدوار پی کے48فاروق اکرم خان،تحصیل کاٹلنگ کے صدر عنایت خان،جہانزیب خان اور ڈسٹرکٹ ممبر حاجی سجاد خان نے شرکت کی اس موقع پر عوای نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگوں نے ممبر سازی کے فارم پر کرکے باقاعدہ عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر بن گئے مہمان خصوصی احمد بہادر نے ممبر سازی میں حصہ لینے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے این پی اس وقت صوبے کی سب سے بڑی مضبوط سیاسی قوت ہے اور گذشتہ الیکشن میں ایک سازش کے تحت ہرایا گیا حلانکہ عوام نے اے این پی کے حق میں فیصلہ دیا تھا مگر عوامی فیصلے کو یکسر تبدیل کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان کے پیرو کار ہے اور عدم تشدد پر یقئن رکھتے ہیں اے این پی نے پختون قوم کی بقاء کے لئے کئی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کئے گئے یاد رہے کہ موجودہ ممبر سازی مہم دو مہینوں میں ضلع مردان میں مکمل کی جائیگی