ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ’’کاروان ادب‘‘ کے نام سے تنظیم کا قیام

ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ’’کاروان ادب‘‘ کے نام سے تنظیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(تحصیل رپورٹر) ضلع مردان میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ’’کاروان ادب‘‘ کے نام سے تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کیلئے عبوری کابینہ تشکیل د یدی گئی۔ اس سلسلے میں شعر و ادب کا ذوق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کا ایک اجلاس زیر صدارت عبدالاول ضیاء منعقد ہوا جس میں یہ بات شدت سے محسوس کی گئی کہ پشتو زبان کے فروغ کے لیے کئی تنظیمیں موجود ہیں اوروہ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے لیکن قومی زبان اردو اور دوسری زبانوں کے حوالے کوئی قابل ذکر کام نہیں ہو رہا لہٰذا اردو ،پشتو اور دیگر زبانوں کی ترویج و اشاعت اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ’’کاروان ادب ‘‘ کے نام سے ایک سال کیلئے ادبی تنظم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت روح اللہ روح سرپرست اعلیٰ،عبدالاول ضیاء صدر،فائق احمد نائب صدر،بابر سکندر جنرل سیکر ٹری،اختر زیب جائنٹ سیکرٹری، رحمان علی یوسفزئی آف رستم فنانس سیکرٹری اور عبداللہ شاہ بغدادی رابطہ سیکرٹری ہوں گے کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مردان میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں پھر سے بحال کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔۔۔