حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہو گئی،واحد علی نقشبند
رستم(تحصیل رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان مردان کے سیکرٹری اطلاعات واحد علی نقشبند نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہو گئی لیاقت باغ راولپنڈی میں شہدائے ناموس رسالتؐ کے سالانہ کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کیلئے پورے ملک میں تحریک لبیک پاکستان کے علماء اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، مردان ڈویژن کے سیکرٹری اطاعات کے گھر اور مدرسہ پربغیر ورانٹ گرفتاری پولیس کا لیڈیز کانسٹیبل کے بغیر دھاوا اور سرچ آپریشن سے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہوا ، انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان ناموس رسالت ؐ کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ایک محب الوطن شہری ہونے کی بناء پر ہم پاکستان کے آئین اور قانون کو مانتے ہیں ، حکومت اس طرح کے اقدامات سے باز آئیں قائدین کی گرفتاریوں سے حالات مزید خراب ہونگے۔۔۔