ڈیرہ ،عبدالجلیل میں گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ڈیرہ ،عبدالجلیل میں گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)نواب پولیس نے عبدالخیل میں گھر سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا‘گومل یونیورسٹی پولیس نے روڈہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا مقدمہ 2افراد کے خلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نواب پولیس نے عبدالخیل میں گھرپرچھاپے کے دوران 3رائفل اورایک بندوق بمعہ 17کارتوس برآمدکرلیے اورمکان مالک نورکمال کوگرفتارکرلیا۔گومل یونیورسٹی پولیس نے روڈہ میں احسان نامی نوجوان کی شادی کے موقع پرہونے والی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ روڑہ کے رہائشی حنیف اورچودھوان موڑپروآ کے رہائشی عامر کے خلاف درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...