ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ

  



چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ۔ دورے کے دوران مختلف شعبوں کا معائنہ ۔ وارڈز بھی گئے اور مریضوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی ۔ دستیاب وسائل میں عوام کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کو سراہا ۔ ہسپتال کی صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جمال اکبر ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماریہ ، ڈاکٹر احمد زیب ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر جبران ، چیف نرسنگ سپرٹنڈنٹ جمیلہ باجی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈی جی کو ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ایم آر آئی ،سٹی سکین مشین کی تنصیب کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ عوام کوبہترین علاج معالجے کی فراہمی کو یقین بنایا جائیگا۔ حکومت صحت کے شعبے پر حصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ہسپتالوں کی خالت بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ چارسدہ کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی و دیگر مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو ایم اار آئی اور سٹی سکین مشین بہت جلد فراہم کی جائیگی ۔ ہسپتال میں سیکورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے بہت جلد محکمہ پولیس کے اعلی حکام سے بات چیت کی جائیگی ۔ ڈاکٹروں کی کمی پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے ۔انہوں نے دستیاب وسائل میں ڈاکٹروں کی طرف سے عوام کو علاج کی فراہمی کو سراہا۔ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کو مفت ادویات فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کریں اور ہسپتال کے بہتری کیلئے مشترکہ جدو جہد کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...