چارسدہ ، قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی پر 9 ممبران کی ممبر شپ ختم

چارسدہ ، قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی پر 9 ممبران کی ممبر شپ ختم

  



ْچارسدہ(بیورو رپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے آئین کی رو سے قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی پر 9 ممبران کی ممبر شپ ختم جبکہ ایک ممبرکی ممبر شپ ایک سال کے لئے معطل کر دی گئی ۔ صدر پریس کلب کے ہدایات پر جنرل سیکرٹری نے آئین کے شق شق نمبر3ضابطہ نمبر 2کے تحت پریس کلب کے مسلسل تین جنرل باڈی اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے اور پریس کلب ممبر شپ کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمت کرنے والے ممبران کواظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرکے تین دن کے اندر اندر جواب طلب کیاتھا ،جن میں صرف تین ممبران نے تحریری طور پر وضاحت پیش کر دی ۔ پریس کلب کے نائب صدر کفایت اللہ یوسفزئی ، ممبررفاقت اللہ اور علی اکبر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی نے نوٹسز کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ پریس کلب کے گورننگ باڈی کو پیش کر دی ۔ گورننگ باڈی کے فیصلے کے تناظر میں صدر سبز علی خان ترین نے سرکاری ملازمت کرنے والے پریس کلب کے چار ممبران نورالواہاب ،نصراللہ خٹک ،ہدایت اللہ عادل اور واجد اللہ سمیت جنرل باڈی کے مسلسل تین اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے والے پانچ ممبران شہریار شاہ،وحید آفتاب ،سیف اللہ ،رئیس خان اور اشفاق عمرزئی کی ممبران شپ ختم کرنے جبکہ ایک ممبرسجاد خان کی ممبر شپ ایک سال کے لئے معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر