مردان : بھائی بچانے کیلئے نابالغ بہن کا جبری نکاح ،والد سمیت 13جرگہ ارکان گرفتار

مردان : بھائی بچانے کیلئے نابالغ بہن کا جبری نکاح ،والد سمیت 13جرگہ ارکان ...

  



مردان (مانیٹرنگ ڈیسک ) مردان میں بھائی کی زندگی بچانے کیلئے 13 سالہ بچی فرسودہ رسم سوارہ کی بھینٹ چڑھ گئی، جرگے نے پہلے سے شادی شدہ شخص سے تیرہ سالہ لڑکی کا نکاح کرا دیا۔ پولیس نے لڑکی کے والد سمیت جرگے کے 13ممبران کو گرفتار کر لیا۔مردان میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ، بھائی کی زندگی بچانے کیلئے13 سالہ بہن کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔ لڑکی ظالمانہ رسم "سوارہ "کی شکا ر ہوئی، شادی شدہ شخص سے بیاہ دیاگیا۔انسانیت سوز واقعہ مردان کے علاقے ساول ڈھیر میں پیش آیا جہاں انعام اللہ نامی شخص کو اپنی بیوی پر ایک رشتہ دار کیساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، جس پر اس نے لڑکے بختیار کو قتل کی دھمکی دی، لڑکے کے والد کو خبر ہوئی تو رشتہ داروں کا جرگہ بلایا گیا۔ جر گے نے فیصلہ دیا تو انعام اللہ نے اپنی بیوی چھوڑ دی اور اس کے بدلے میں لڑکے کی تیرہ سالہ بہن ثناء کا نکاح شادی شدہ شخص سے کرا دیا گیا۔ بچی فریاد لیکر پولیس کے پاس پہنچ گئی اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ جس پر پولیس نے جرگے کے تیرہ ارکان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کو دارا لامان پہنچا دیا۔

جبری نکاح

مزید : علاقائی


loading...