ؒ ٓ فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹوباڈی کاہنگامی اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی فلور ملوں کو گندم کی فراہمی میں تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے جس کے باعث وہاں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کی فلور ملوں کو قریبی سینٹرز کی بجائے دور درازجگہوں سے گندم اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے فلور ملوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ، اضافی اخراجات کی صورت میں فلو ر ملیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہیں ، اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری خوراک پنجاب سے بھی ملاقات کی ہے اور انہیں بھی موجودہ صورت حال سے آگا ہ کر دیا گیا ہے ، تاہم فلور ملنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل حالیہ مسائل بارے آگاہی اور مشاورت کیلئے پنجاب بھر سے ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس یکم دسمبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ۔تاکہ آئندہ کے لئے لائحہ عمل وضع کیا جا سکے۔