حکومت پٹرولیم قیمتوں میں 15 روپے کمی کرے ،میاں سلیم

حکومت پٹرولیم قیمتوں میں 15 روپے کمی کرے ،میاں سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی می پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات فوری طورپر عوام کو منتقل کرے۔پچھلے چند سالوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے اور پٹرولیم کی قیمتیں 51 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ میاں سلیم نے کہا کہ صرف پٹرولیم مصنوعات سے ہی ریونیو حاصل کرنے کو ترجیح نہ دے بلکہ دیگر شعبوں سے بھی ریونیو حاصل کیا جائے تاہم عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد پٹرولیم کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے کمی کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لہذا فوری طور پر تمام طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ بجلی بنانے والی آئی پی پیز کمپنیوں کو بھی بجلی کے فی یونٹ میں فوری طور پر کمی کرنے کا پابند کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی فیصلوں کو قبول نہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، انہوں نے کہاکہ مہنگائی ، غربت اور حالات سے دلبرداشتہ عوام کو ریلیف دینے سے حکومت کے وقار و تکریم میں اضافہ ہوگا

مزید :

علاقائی -