بنوں ، پولیو ڈیوٹی سے انکار کرنیوالی سینکڑوں خواتین استانیاں تبدیل

بنوں ، پولیو ڈیوٹی سے انکار کرنیوالی سینکڑوں خواتین استانیاں تبدیل

  



بنوں(آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو ڈیوٹی سے انکار کرنیوالی سینکڑوں خواتین استانیوں کے تبادلوں کے احکامات جار ی کردئیے گئے ہیں ،پولیو ڈیوٹی سے انکار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر بنوں نے 104خواتین استانیوں کو ڈیوٹی اور ورکشاپ میں شرکت سے اِنکار پر دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو فوری کاروائی کی ہدایت کردی ۔بنوں میں پولیو ڈیوٹی سے انکار خواتین استانیوں کیلئے بھاری پڑ گیا ڈی ای او فی میل نے ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر جبری طور پر پرائمری سکولوں کی کل 104 اْستا نیا ں تبدیل کر دیں ، دس سکولوں کی دو /دو جبکہ ایک سکول کی تین اْستانیاں شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام پر والدین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

استانیاں تبدیل

مزید : علاقائی