گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور کیلئے بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز

گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور کیلئے بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز

  



لاہور(آئی این پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا،انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ملا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ممبر اسکاٹش پارلیمنٹ انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا، انھیں یہ اعزاز پروقار تقریب میں دیا گیا ، انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ عطا کیا گیا۔اسکاٹ لینڈ کا معتبر ادارہ ہر سال بہترین اسکاٹش سیاستدان کا ایوارڈز دیتا ہے ، انس سرور کا کہنا ہے ایوارڈ جیتنے پر وہ خوش ہیں اور اس کامیابی کو والد اور والدہ کے نام کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...