دوران آپریشن ڈاکٹرز کی خاتون سے مبینہ بد اخلاقی ، وزیر صحت کا نوٹس ایم ایس سے رپورٹ طلب

دوران آپریشن ڈاکٹرز کی خاتون سے مبینہ بد اخلاقی ، وزیر صحت کا نوٹس ایم ایس سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کرائم رپورٹر) سروسز ہسپتال میں دوران آپریشن ڈاکٹرز کی مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں متاثر خاتون کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال میں آپریشن کے دوران اس سے بد اخلاقی کی گئی ہے ۔ خاتون نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ وہ سبزہ زار کی رہائشی ہے اور 23نومبر کو سروسز ہسپتال سرجیکل وارڈ ٹو میں داخل ہوئی 24 نومبر کو اس کا پائلو نائڈل سائینس کا آپریشن ہوا تھا۔ اسے ساڑھے 8گھنٹے تک آپریشن تھیٹر میں رکھا گیا جب اسے ہوش آئی تواسے معلوم ہوا کہ دوران آپریشن ڈاکٹروں نے اس کے ساتھ بد اخلاقی کی ہے اور بعد ازاں اسے سر جیکل وارڈ ٹو میں بھجوا دیا ۔ پو لیس کے مطابق مقد مہ نا معلوم ڈاکٹروں کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون کے ساتھ بداخلاقی کے شواہد نہیں ملے تاہم انھوں نے ضروری اجزا لیکر اصل حقائق جا ننے کے لیے انھیں فرانز ک لیب بھجوا دیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لئے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔گزشتہ روزبھی خاتون کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا اور ان کے ڈی این اے کے نمونے بھی لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ چند دن میں موصول ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اور ہسپتال انتظامیہ نے تمام الزامات رد کر دئے ہیں، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایم ایس سروسز ہسپتال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -