بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 1.83فیصد بڑھ گئی ،وفاقی ادارہ شماریات

بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 1.83فیصد بڑھ گئی ،وفاقی ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (یواین پی )ستمبر2018کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ(ایل ایس ایم)کی شرح نمو میں1.83 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کا بنیاد سبب ادویہ سازی کی صنعت کی شرح ترقی میں ہونے والا12.59 فیصد، نان مٹیلک منرل کے شعبہ میں10.57 فیصد، ربڑ7.91 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ6.39فیصد، چمڑے کی مصنوعات3.86 ، فوڈ اینڈ بیوریج3.82 فیصد جبکہ آٹو موبائلز کے شعبہ میں1.13 فیصد اور انجینئرنگ مصنوعات کی صنعت کی شرح نمو میں ہونے والا 1.9 فیصد کا اضافہ شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -