سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ( آج) پیر کو ہو گا ، اجلاس کی صدارت سینیٹر رحمان ملک کریں گے، اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، اجلاس میں اسلام آباد میں قائم قانونی اور غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔