دفعہ 144کے نفاذکے با وجود شہریوں نے چھٹی کا روزپتنگیں اڑا کر منا یا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں سخت پا بند ی کے باو جود اتوار کے روز ون ویلنگ اور پتنگ بازی کا سلسلہ جار ی رہا، پولیس خطرناک کھیل کو روکنے میں بری طر ح ناکام رہی ،بتایا گیاہے کہ پوش علاقوں گلبرگ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ، فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھاتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے۔کینال روڈ پردو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر لاکھوں روپے کا جوا بھی ء لگایا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے ،وزیر اعلی ٰپنجاب کے سخت ترین احکامات اور دفعہ 144کی پا بندی کے با وجود شہریوں نے چھٹی کا روزپتنگیں اڑا کر منا یا پو لیس کسی بھی پتنگ باز کو گر فتار نہ کر سکی مغل پورہ،داتا دربار،مصری شاہ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں سخت پا بندی کے با وجود شہریوں نے پتنگیں اڑا کر چھٹی منا ئی پو لیس کارروائی کے لیے مختلف علاقوں میں 15پر کا لیں چلتی رہیں مگر پو لیس اس خو نی کھیل کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ۔