پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،150 اشتہاریوں سمیت 448ملزم گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،150 اشتہاریوں سمیت 448ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،4127 لیٹر شراب،41 کلو گرام چرس، 64 کلو گرام حشیش قبضہ میں لی، ناجائز اسلحہ1 کلاشنکوف، 10 رائفل،58 پسٹل،11 گنز ،678 گولیاں برآمدکر کے150 اشتہاریوں سمیت 448ملزمان گرفتار ،چوری شدہ2000 سعودی ریال برآمد 3 ملزمہ گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ ساروکے نے دوران ناکہ بندی 3 خواتین کرن، فوزیہ اور بشریٰ کو گرفتار کر کہ ان کہ قبضہ سے 2 ہزار سعودی ریال برآمد کئے جوکہ ان تینوں نے ردا کے بیگ سے چوری کیے تھے اور پٹرولنگ پولیس نے ایک ملزم طاہر حسین کو گرفتار کر کہ اسکے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی۔

علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے150 اشتہاریوں اور24 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے 184 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4127 لیٹر شراب،41815گرام چرس، 64 کلو حشیش برآمدکی ۔جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے86ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01 کلاشنکوف، 10رائفل،11 گنز،58 پسٹل،19کارتوس اور678گولیاں برآمدکیں۔

مزید : علاقائی