خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں مالیت کی چرس برآمد

خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں مالیت کی چرس برآمد

  



لا ہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس کی کارروائی۔خاتون سمیت تین منشیات فروش کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او بھاٹی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شمائلہ نذیر،طارق عرف بگا اور احمد شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان سے ساڑھے چار کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی