سی ٹی او کا مختلف ٹریفک سیکٹر کا دورہ ،ریکارڈ کا جائزہ لیا

سی ٹی او کا مختلف ٹریفک سیکٹر کا دورہ ،ریکارڈ کا جائزہ لیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او کا شہر بھر کا دورہ ،چیل گوشت بیچنے والوں اور ون ویلنگ،خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے چھٹی کے باوجود مختلف ٹریفک سیکٹرز کا وزٹ کیا، سی ٹی او صبح سات بجے ہی ٹریفک سیکٹرز پہنچ گئے، ٹریفک سیکٹر شاہدرہ کی بائیو میٹرک حاضری اور سیکٹر ریکارڈ کو چیک کیا، مقرری ٹائم پر سیکٹر نہ پہنچنے پر انچارج ٹریفک سیکٹر شاہدرہ انسپکٹر ظہیر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ متعدد وارڈنز کو وارننگ دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ تجاوزات کے ساتھ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس کا چیل گوشت بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،کریک ڈاؤن راوی پل، سگیاں پل اور کینال روڈ پر کیا گیا، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران متعدد افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے، جبکہ چیل گوشت بیچنے والے متعدد بچوں کو پکڑتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ چیل گوشت والے منظم گروہ کی شکل اختیار کر گئے ہیں، چیل گوشت بیچنے والوں کیوجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

،مصروف شاہراہوں پر چیل گوشت بیچنے والے کی وجہ سے حادثات کا خدشہ رہتا تھا، کارروائی سے معاشرتی برائی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

مزید : علاقائی


loading...