ٹر یفک حادثے میں جاں بحق کانسٹیبل خالد پرویز سپر دخاک

ٹر یفک حادثے میں جاں بحق کانسٹیبل خالد پرویز سپر دخاک

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے دوران ٹر یفک حادثے میں جاں بحق ہو نیوالے کانسٹیبل کو گزشتہ روز سیکڑوں سو گواروں کی موجو دگی میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔ واضح رہے تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر کا نسٹیبل جاں بحق ہوگیا،مرحوم کانسٹیبل خالد پرویز چار بچیوں کا والد تھا،خالد پرویز بیلٹ نمبر 709 مجاہد سکواڈ پرانا راوی پل پر تعینات تھااس کی قربان لائن لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی لگائی گئی وہ ڈیوٹی کے دوران گزشتہ رات گئے قربان لائن پل کے پاس سڑک کراس کر رہاتھا کہ مخالف سائیڈ سے تیز رفتار موٹر سائیکل نے اتنا زور دار ہٹ کیا کہ کانسٹیبل دور فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اور سر پر شدید چوٹیں لگنے سے بے ہوش ہوگیااس کے ساتھی پولیس اہلکاروں نے اسے سروسز ہسپتال پہنچایا جہاں تین گھنٹے تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ چل بسامرحوم کانسٹیبل خالد پرویز ایک موریہ پل کے سامنے کوارٹر نمبر دو کوتوالی کا رہائشی تھامرحوم کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیامرحوم کی بیوہ اور چاروں بیٹیاں نعش سے لپٹ کر روتی رہیں۔

مزید : علاقائی


loading...