سی پیک سے استفادہ کیلئے صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں ، مسعود خالد

سی پیک سے استفادہ کیلئے صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں ، ...

  



بیجنگ (این این آئی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ حکومت شفافیت، احتساب اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھرپور استفادہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کی سہ جہتی حکمت عملی سے صنعتی منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں بہتر اور بھرپور رسائی اور اصلاحات و شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پہلی جہت میں سی پیک سے بھرپور استفادہ کے لئے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جا رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں صنعتی ترقی، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ دوسری جہت کے تحت پاکستان چینی دوستوں کے ساتھ ترجیحی تجارتکے معاہدہ کے فیز II پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ چین کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سیز یادہ رسائی حاصل ہو سکے۔ اسی طرح تیسری حکمت عملی کے تحت عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لئے تمام شعبہ جات کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے حکومت بامقصد اصلاحات متعارف کروانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت، احتساب اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھرپور استفادہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سہ جہتی حکمت عملی سے صنعتی منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں بہتر اور بھرپور رسائی اور اصلاحات و شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید : علاقائی


loading...