چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا، غازی آباد ڈاکوؤں نے ندیم اورفیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مصری شاہ ڈاکوؤں نے اختر اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شمالی چھاونی ڈاکوؤں نے طاہر اور فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، اچھرہ ڈاکوؤں نے ریحان سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، لٹن روڈ ڈاکوؤں نے خالد اور فیملی سے6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، لاری اڈہ ڈاکوؤں نے عباس سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، شفیق آباد ڈاکوؤں نے امتیاز سے 1لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ستوکتلہ ڈاکوؤں نے اشفاق اور فیملی سے 4لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، قلعہ گجر سنگھ ڈاکوؤں نے راشد سے5لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون ، نصیر آباد ڈاکوؤں نے شکیل سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، گارڈن ٹاؤن، ڈیفنس، شمالی چھاونی، مسلم ٹاؤن سے کاریں جبکہ غازی آباد، راوی روڈ، شاہدرہ، چوہنگ، گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -