ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرکے حکم پر شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ایس پیز نے اپنے علاقہ جات میں گرجا گھروں ، پارکوں اور حساس و دیگر اہم مقامات کا خود جائزلیا اور حفاظتی انتظامات کو مکمل کروایا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد وقاص نذیر نے کہاکہ لاہور پولیس نے عوام کے تعاون اور بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ خاک میں ملائے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے جوانوں نے شہرکی اہم شاہراؤں پر موئثرگشت کو یقینی بنایا۔ اب پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کواپنے گلی محلوں بارے باخبر رہ کر دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی۔

مزید :

علاقائی -