کراچی ،فراڈ اور بدنیتی سے 41 ملین روپے خورد برد کرنیوالا ملزم شاہ کمال خان گرفتار
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کراچی نے فراڈ اور بدنیتی سے 41 ملین روپے خورد برد کرنے کے الزام میں ملزم شاہ کمال خان ولد شاہ ریاض کو گرفتار کر لیا۔ نیب کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے اشہتاری مجرمان کی گرفتاری کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب کراچی نے کراچی ریجن میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں نیب نے 2007ء سے مفرور ملزم شاہ کمال خان ولد شاہ ریاض کو گرفتار کر لیا ہے جس نے مبینہ طور پر فراڈ اور بددیانتی کے ذریعے 4 ملین روپے کا خورد برد کیا۔ ملزم کو ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری مجرمان اور مفروروں کے خلاف جامع آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ عام لوگوں سے بھی اس حوالے سے معلومات کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔
ملزم گرفتار