نذیر رحمت کا ڈی ایچ اے کی کرسچن برادری کی قیادت کرتے ہوئے الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان

نذیر رحمت کا ڈی ایچ اے کی کرسچن برادری کی قیادت کرتے ہوئے الخدمت گروپ کی ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کی کرسچن برادری متحد ہو گئی ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا فیصلہ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق رہنما نذیر اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو نذیر رحمت نے ڈی ایچ اے کی کرسچن برادری کی قیادت کرتے ہوئے الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار میاں طلعت احمد اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ،نذیر رحمت نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ3سال میں ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کی عزت نفس کو بری طرح مجروح کیا گیا ہے ،ایسوسی ایشن کی ساکھ متاثر ہوئی ہے مشاورت کے عمل کو ختم کر دیا گیا ہے ،ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کو بے یارو مدد گار چھوڑتے ہوئے ملکی سطح پر لیڈری چمکانے کاراگ الاپا گیا،ڈیلرز کے مسائل صرف میان طلعت احمد حل کر سکتا ہے 15دسمبر کو الخدمت گروپ کا پورا پینل کامیاب کرائیں گے،کرسچن برادری متحد ہے، میاں طلعت کے ساتھ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...