میجر وسیم انور چودھری کا ابو بکر بھٹی کی حمایت کا

میجر وسیم انور چودھری کا ابو بکر بھٹی کی حمایت کا

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق صدر میجر وسیم انور چودھری نے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈی ایچ اے ریلیٹرزگروپ کے نامزد نوجوان ابو بکر بھٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ15دسمبر نئی سوچ کی حامل نئی نوجوان قیادت کے انتخاب کا دن ہے ،میجر وسیم انور چودھری نے بیان میں کہا ہے کی ابو بکر بھٹی کی طر ف سے جاری منشور نے متاثر کیا ہے ان کی طرف سے مسائل کی حقیقی نشاندہی خوش آئند ہے ،سب سے بڑی بات مشاورت سے مسائل حل کرنے کی تجویز بہترین عمل ہے ،انہوں نے کہا کہ امید کی جا سکتی ہے کہ نوجوان قیادت جیت کر برادری کی قدر بھی کرے گی،ڈیلرز کی آوازایوانوں تک بھی پہنچائے گی ووٹ ان کا حق ہے ،ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے درخواست کروں گا وہ نوجوان وں کو موقع دیا جائے۔

میجر وسیم انور چودھری

مزید : صفحہ آخر


loading...