حکومت نیب کو اپنے انتقام کے ایجنڈا کیلئے استعمال کر رہی ہے، سعد رفیق
لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نیب کو اپنے انتقام کے ایجنڈے کیلئے استعمال کر رہی ہے ‘ملک میں انتقام کو احتساب کا نام دیکرقوم کوبے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ‘ہم نے ہمیشہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کر یں گے مگر انتقام کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر بدترین انتقام کی مثال قائم ہو رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب اور حکومت سمیت سب ملے ہوئے ہیں جن کانشانہ صرف (ن) لیگ ہے اور ہمارے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں لیکن اسکے باوجود ہم حق کی بات کر یں گے اور انکے اصل چہرے کو بے نقاب کیا جائیگا ۔
سعد رفیق