شہید ایس پی طاہر داوڑ کی پوسٹمارٹم رپورٹ کل جاری کردی جائیگی

شہید ایس پی طاہر داوڑ کی پوسٹمارٹم رپورٹ کل جاری کردی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)افغانستان میں شہید کئے جانے والے ایس پی رورل طاہر داوڑ شہید کی پوسٹمارٹم رپورٹ کل جاری کردی جائیگی ،طاہر داوڑ شہید کی نعش جلال آباد سے برآمد ہو ئی تھی جبکہ انہیں اسلام آباد سے اغواء کیا گیاتھا وفاقی حکومت نے ان کی اغوائیگی اور شہادت کے حوالے سے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے افغانستان سے نعش برآمد ہونے کے بعد ان کے پشاور میں پوسٹمارٹم بھی کیا گیاتھا جبکہ ان کا پوسٹمارٹم جلال آباد کے ہسپتال میں بھی کیا گیاتھا ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ جے آئی ٹی او رکیپٹل سٹی پولیس کو کل جاری کردیا جائے گا جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح کردیا جائیگا کہ انہیں اغواء کے بعد کتنے دنوں بعد شہید کیا گیا ۔ اور ان کے شہادت کے حوالے سے بھی رپورٹ سامنے آ جائیگی کہ انہیں کس طریقے سے شہید کیا گیا طاہر داوڑ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -