سیاسی دہشتگردی ،لاٹھی گولی کی بنیاد پر کوئی حکومت نہیں چلتی ،سراج الحق

سیاسی دہشتگردی ،لاٹھی گولی کی بنیاد پر کوئی حکومت نہیں چلتی ،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے سیاسی دہشتگردی کی بنیاد پر حکومت نہیں چلتی۔لاہور میں خاتم الانبیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہمیں امن کی ضرورت ہے اور حکومت کو اپنی کارروائیوں پر غور کرنا چاہیے جبکہ ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہا، میں یوٹرن اور اباؤٹ ٹرن کی بات نہیں کرتا، بلکہ قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بات کرتا ہوں، حکومت جو کام اپنی مدت کے آخر میں کرتی ہے وہ موجودہ حکومت نے آغاز میں ہی شروع کردیئے۔سراج الحق نے کہا کرا چی میں چینی قونصل خانے پر حملہ اور ہنگو میں دھماکا ہوا، ملک میں کوئی سیاسی لیڈر، افسر اور قونصل خانہ محفوظ نہیں، حکومت دوبارہ اپنی اداؤں پر غور کرے، کہیں جھول، دراڑیں اور جذباتی پن موجود ہے، جبکہ لڑائی جھگڑے، سیاسی دہشت گردی، لاٹھی گولی کی بنیاد پر کوئی حکومت نہیں چلتی۔ سیکولر طبقے کو اسلامی ممالک پر غالب نہیں ہونے دینگے، 71 سال گزر گئے لیکن ملک میں نہ اسلامی نظام نافذ ہوسکا اور نہ ہی عدالتی نظا م اسلام کے مطابق ہے، 2 ہزار 222 ارب روپے بجٹ میں صرف سود کی ادائیگی کیلئے رکھے گئے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے جنیو ا میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -