گڈگورننس ،قانون کی بالا دستی قائم کرکے عوام کو ریلیف دینگے ، عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں ، نئے پاکستان کی تعبیر کو عملی شکل دینے کیلئے محنت اور جانفشانی سے کام کررہے ہیں، نئے پاکستان کیلئے سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں اور تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گڈگورننس اور قانون کی بالا دستی قائم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا ۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد ایک معاشرتی برائی اور قانونا جرم ہے۔ تشدد سے خواتین کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور معاشرے میں بدامنی پیدا ہوتی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین پر تشدد کا خاتمہ کرکے انہیں با عزت مقام دینا ہوگا۔ دین اسلام نے خواتین کو عزت و احترام اور حقوق سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔ تشدد کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی ترجیحات میں شامل ہے۔
عثمان بزدار