چمالنگ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3کان کن جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی) چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرن سے 3کاکن جاں بحق جبکہ 2بے ہوش ہوگئے۔ ایس ایچ او غلام علی نے بتایا کہ چمالنگ کے علاقے میں واقع مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3کاکن دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ 2بے ہوش ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ کان سے جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے کانکنوں کو نکال کر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جاں بحق ہونے والے کانکنوں کا تعلق ژوب سے ہے۔