ہسپتالوں کے ویسٹ کو مستقل بنیادوں پر ٹھکانے لگایاجائے ،علیم خان

ہسپتالوں کے ویسٹ کو مستقل بنیادوں پر ٹھکانے لگایاجائے ،علیم خان

  



لاہور (جنرل رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کے ویسٹ کو مستقل بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کیلئے مربوط پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کیلئے عالمی کمپنیوں کو بی او ٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیے جائیں ،اسی طرح اپنا ویسٹ تلف نہ کرنے والے نجی ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔اس امر کا اظہار انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی اور جس علاقے سے شکائیت آئی وہاں کے زونل آفسر کو فارغ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کے مطابق شہروں میں اکٹھا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو 100فیصد اٹھانے کے انتظامات ہی موجود نہیں ہیں اس لیے لاہور میں مزید کمپنیوں کو موقع دینے کیلئے کام شروع کیا جائے تاکہ شہر کے باقی ماندہ علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

علیم خان

مزید : صفحہ آخر


loading...